تازہ ترین

ن لیگ کا نیا صدر کون ہو گا ؟نوازشریف نے پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت مکمل کر لی ، فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد (   آوازچترال رپورٹ )نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہبازشریف کی بطور پارٹی صدر نامزدگی پر مشاورت مکمل کر لی ہے اور انہیں پارٹی کا صدر بنانے کافیصلہ کرلیا گیاہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ پارٹی کی صدارت کے امیدوار سے متعلق مشاور ت کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر نہیں کی جائے گی کیونکہ ماضی میں نظر ثانی کی اپیل میں ن لیگ کو کوئی ریلیف نہیں ملا ہے تاہم عدالتی حکم پر عملدرآمد کا قانونی تقاضا ہر صورت پورا کیا جائے گا ۔شہبازشریف کی بطور پارٹی صدر نامزدگی کا حتمی فیصلہ کر لیا گیاہے جس کی رسمی منظوری سی ای ی کے اجلاس میں لی جائے گی ۔دوسری جانب دنیا نیوز کا اپنے ذرائع کے حوالے سے کہناہے کہ شہبازشریف کو صدر منتخب کرنے کیلئے پارٹی کا اجلاس سینیٹ کے الیکشن کے بعد ہی ہو گا ، شہبازشریف کی متبادل قیادت کیلئے نامزدگی کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہواہے ۔واضح رہے کہ شہبازشریف پہلے بھی ن لیگ کے صدر رہ چکے ہیں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button