تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف تحصیل دروش کیلئے الگ کابینہ کا قیام عمل میں لا یا گیا۔

دروش(   آوازچترال رپورٹ ) دروش کے مقامی ریسٹ ہاوس میں پی ٹی آئی تحصیل دروش کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینئر رہنما پی ٹی ائی ارشاد مکرر نے کی۔اجلاس میں اسٹیچ سیکرٹری نائب ناظم ٹاؤں دروش فاروق علی شاہ نے ایجنڈے کو پڑھ کر سنایا ۔شرکاء اجلاس نے ایجنڈے پر تفصیلی بحث مباحثہ کیا۔اجلاس کی آخر میں متفقہ طور پر دروش تحصیل کیلئے الگ کابینہ تشکیل دی گئی۔صدر سمیع اللہ ، سینئر نائب صدر زاہد حسین مڈکلشٹ ،سینئر نائب صدر غلام اسحاق،سینئر نائب صدر زوالفقارشیشی کوہ، نائب صدر بہادر سید (عشریت) ، نائب صدر صمد وی سی ناظم ، جنرل سیکرٹری تحصیل سابق یو سی ناظم نصیر الدین کیسو، محمد قاسم اللہ قریشی جائنٹ سیکرٹری شیشی کوہ،محمد عدنان انفارمیشن سیکرٹری،صدر لیبر ونگ عبد العزیز، نائب صدر لیبر ونگ محمد خان بازار دروش،صدر سپورٹس اینڈ کلچر ونگ تحصیل دروش شاہ نواز کونسلر وی سی لاوی، جنرل سیکرٹری زاہد عالم سپورٹس اینڈ کلچر ونگ جہانزیب صدریوتھ ونگ دروش ،جنرل سیکرٹری توصیف یوتھ ونگ ،صدر ائی ایس ایف تحصیل دروش انجینئر اظہار دستگیر ،ڈاکٹر جواد علی جنرل سیکرٹری ائی ایس ایف ،صدر یو سی دروش ون انوار علی کلدام،جنرل سیکرٹری سمین الرحمن،صدریو سی شیشی کوہ بہادر شاہ،جنرل سیکرٹری وی سی نائب ناظم سردار عالم مڈکلشٹ منتخب ہو گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ باقاعدہ طور پر دروش کا تحصیل کا نوٹیفیکشن ہونے کے باوجود ڈیر ھ لاکھ کی آبادی کو نظر انداز کر کے اپنی مفادات کے خاطر دروش میں پی ٹی ائی کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش کی گئی۔ لیکن تحریک انصاف دروش کے کارکناں نے اس عزم کا اظہا رکیا کہ کسی بھی صورت دروش تحصیل کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور عمران خان کے نظریے کو جس طریقے سے چترال میں دفن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اجازت نہیں دی جاسکتی۔لہذا دروش کے کارکنان متفقہ طور پر اپنا کابینہ تشکیل دے کر ریجنل صدر محمود خا ن کی خدمت میں پیش کریں گے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صد ر محفل ارشاد مکرر نے کہا کہ میں اپنی طرف سے اور پاکستان تحریک انصاف دروش کی جانب سے نو منتخب کابینے کو مباد ک باد پیش کرتا ہوں اور سینئر رہنما رضیت با اللہ کو بھی صدر ہدیتہ الھادی پاکستان مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں جبکہ نو منتخب صدر سمیع اللہ نے تمام شرکاء کا اس پر اعتبار کرنے پر شکریہ ادا کیا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button