تازہ ترین

ہائی کورٹ کے فیصلے کے روشنی میں ڈبلیو ایس ایس پی میں تمام بھرتیاں قرعہ اندازی پر کی جائے ۔ صابرحسین اعوان

پشاور ( آوازچترال رپورٹ ) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور و سابق ممبر قومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے روشنی میں ڈبلیو ایس ایس پی میں تمام بھرتیاں قرعہ اندازی پر کی جائے ۔ پی ٹی آئی نے ڈبلیوایس ایس پی کو اپنا سیاسی ونگ بنادیا ہے اور غیر قانونی طورپر میرٹ کو بالائے طاق رکھ کر کلاس فور کی بھرتیاں پیسے لے کر کررہے ہیں ۔میرٹ کے بغیر من مانی طریقوں سے بھرتیوں کے خلاف عدالت سے رجو ع کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ صوبے میں تمام کلاس فور بھرتیاں قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی لیکن ڈبلیو ایس ایس پی میں اپنے لوگوں کو نوازنے کے لیے عدالتی حکم کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے اور حق دار کو ان کا حق پہنچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے ۔ حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ڈبلیو ایس ایس پی کے تمام بھرتیوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button