77

محکمہ پیڈو چترال کا قبلہ درست کیا جائے چترال تعلیمی اور پیشہ ورانہ لحاظ سے ایک مردم خیز ضلع ہے اس کے باوجود محکمہ پیڈو لا وی ہائیڈل پاور میں چترالی نوجوانوں کو یکسر نظر انداز کر کے دیگر اضلاع سے اپنے من پسند افراد کو چترال لایا جا رہا ہے۔ مولانا عبد الاکبر چترالی

پشاور(آوازچترال رپورٹ)محکمہ پیڈو چترال کا قبلہ درست کیا جائے چترال تعلیمی اور پیشہ ورانہ لحاظ سے ایک مردم خیز ضلع ہے اس کے باوجود محکمہ پیڈو لا وی ہائیڈل پاور میں چترالی نوجوانوں کو یکسر نظر انداز کر کے دیگر اضلاع سے اپنے من پسند افراد کو چترال لایا جا رہا ہے اور لایا گیا ہے جو کہ شدید طور قا بل مذمت فعل ہے صوبائی حکومت محکمہ پیڈو کی اس چترال دشمنی کا نوٹس لے اور چترالی انجنیئرز کو بھی خدمت کا موقعہ فراہم کرے بصورت دیگر چترال کے ٹیکنیکل اور غیر ٹیکنیکل تعلیم یافتہ نوجوانوں میں احساس محرومی بڑھ جائے گا جو کسی بھی صورت ضلع ، صوبہ اور ملک کے لئے نیک شکون نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہار امید وار برائے قومی اسمبلی چترال ون مولانا عبد الاکبر چترالی نے زیر تعمیر لاوی ہائیڈل پاور اسٹیشن میں ٹیکنیکل اور غیر ٹیکنیکل چترالی نوجوانوں کو ملازمت میں نظر انداز کرنے پر اپنے ردّعمل میں کیا ہے ۔

Facebook Comments