تازہ ترین

اسلام میں عورت کو تجارت اور کاروبار کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ آواز چترال )انسانی حقوق کے علمبردار نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں بعض سیاسی لیڈروں کی طرف سے چترال شہر میں خواتین کے لئے مخصوص ’’خواتین تجارتی مارکیٹ‘‘کے قیام کی مخالفت پر تشویش کا اظہا رکیا ہے۔اور اُسے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ خواتین جہاں چاہئے اپنی مرضی کے قانونی تجارت اور کاروبار کرسکتی ہیں۔اگر چترال شہر میں کسی خاص مخصوص جگہے کوخواتین کے لئے تجارتی مرکز کے طورپر مختص کیا گیا ہے تو اس میں کونسا کام غیر شرعی ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ جب خواتین ملازمت کرسکتی ہیں،قومی ،صوبائی اسمبلی یا ڈسٹرکٹ اسمبلی میں بیٹھ کر نمائندگی کرسکتی ہیں تو وہ کاروبار کیوں نہیں کرسکتی۔اُنہوں نے کہا کہ چترالی ماؤں بہنوں پر بد اعتمادی کا اظہاردرحقیقت ان لوگوں کی تنگ نظری کی علامت ہے اور یہ سیاسی پوائنٹ سکورینگ کی ناکام کوشش ہے۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button