تازہ ترین

تعلیمی بورڈز کی امتحانی تاریخوں میں بدلتی صورت حال نے طلباء اور اساتذہ کو پریشان کردیا ہے۔۔تنظیم اساتذہ

 پشاور( آوازچترال  رپورٹ )امتحانات کے حوا لے سے تا ریخوں کے تعین میں بدلتی صو رت حال نے طلباء اور اساتذہ کرام حیران و پریشان کر دیا ۔ایک طرف تعلیمی بورڈز کے پاس کروڑوں روپیہ مو جود ہے۔ جبکہ دوسری طرف جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں ایک ہی دن دو دو پرچے رکھے گئے ہیں ۔اور اساتذہ کو معاوضہ ایک وقت کا دیا جارہا ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے ۔ساتھ ہی پشاور بورڈاور بعض دیگر بورڈز کے ذمہ داران TA,DAکے قواعد اور ضوابط سے انحراف کرتے ہو ئے فکس معاوضہ دے رہے ہیں ۔تعلیمی بورڈز کے ذمہ داران اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کر کے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کیلئے TA,DAرولز کے مطابق ڈبل معاوضہ مقرر کر لیں اور میٹرک انٹر امتحانات میں بھی TA,DAرولز پر عمل درآمد کیا جائے ۔اور اساتذہ کو احتجاج پع مجبور نہ کیا جائیان خیالات کااظہارتنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخواکے صو بائی ذمہ داران خیر اللہ حواری،شمشاد خان جھگڑا،عبید اللہ ،مصباح الاسلا م عا بد،میاں ضیاء الرحمان اور سکندر خان یوسفزئی نے مشترکہ جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا ہے ۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ ایک طرف تو اساتذہ کو فکس معاوضہ دیا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف تعلیمی بورڈز کے ذمہ داران TA,DA رولز کے مطابق معاوضہ لیتے ہیں۔اس نا انصافی کو مذید برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ۔اگر تعلیمی بورڈز کے ذمہ داران نے TA,DAکے قواعد اور ضوابط پر عمل نہیں کیا تو مجبوراً عمل درآمد نہ کرنے والے تعلینی بورڈز کے چئیر مین کے خلاف عدالتی جنگ لڑیں گے
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button