52

پی ٹی آئی کے کارکن عمران خان کی شادی پر اتناز یادہ خوش ہو گیا کہ نئی بھابھی کیلئے انتہائی مہنگا ترین تحفہ خرید لیا ، کیا خریدا ہے ؟جان کر عمران خان کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

بہاولپور ( آوازچترال آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر جان نچھاور کرنے والے ایک ’کھلاڑی ‘ اپنے کپتان کی شادی پر اتنا خوش ہو گیا کہ اس نے بھابھی کو خوش آمدید اور مبارک باد دینے کیلئے ہیرے کی انگوٹھی بطور تحفہ خرید لی ہے اور اسے ان تک پہنچانے کیلئے بے چین نظر آ رہاہے ۔
ایکسپریس ٹریبون  کے مطابق بہاولپور کے رہائشی بلال احمد بودلہ نے عمران خان کی تیسری شادی پر اپنی خوشی کا اظہارکرنے کیلئے انتہائی مہنگا ترین تحفہ خرید لیاہے اور ان کا کہناہے کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو کہ ملک اور اس کے عوام کے بارے میں سوچتے ہیں ۔احمد علی بودلہ دراصل سبزیوں کا کاروبار کرتاہے ۔ان کا کہناتھا کہ ان کے سیاسی مخالفین تیسری شادی کو مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مذہب نے کپتان کو شادی کی اجازت دی ہے تو پھر اس پر تنقید کس چیز کی ہے ۔احمد بودلہ کا کہناتھا کہ وہ جہانگیر ترین کے ذریعے کپتان تک یہ انگوٹھی پہنچانے کیلئے انتہائی بے چین ہے ۔واضح رہے کہ احمد علی بودلہ بہاولپور کے سٹیڈیم میں پچاس میٹر لمبا پاکستانی پرچم لہرانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں

Facebook Comments