تازہ ترین

راؤانوار سے متعلق میرے منہ سے غلط الفاظ نکلے،اگر کسی کوتکلیف ہوئی تو معذرت خواہ ہوں:آصف زرداری

کراچی (  آوازچترالآن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری کو پولیس اور عدالت کو مطلوب سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کے حق میں بیان دینا مہنگا پڑ گیاہے اور اب انہوں نے اس پر معذرت کرتے ہوئے اپنی غلطی کو تسلیم کر لیاہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق آصف زرداری نے راﺅ انوار سے متعلق ریمارکس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر راﺅ انوار سے متعلق میرے الفاظ سے کسی کو کوئی تکلیف ہوئی تو معذرت خواہ ہوں ،اس سے متعلق میرے منہ سے غلط الفاظ نکلے ۔انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت قتل ایک گھناﺅنا جرم ہے جس کی کوئی معافی نہیں ہے ،لوگوں کو جبری لاپتا کرنا اور جعلی مقابلوں میں ہلاک کرنا قابل نفرت جرم ہے ۔ آصف زرداری کاکہناتھا کہ شہری کو زبردستی غائب کرنا اور ماورائے عدالت قتل ایک جیسے ہی جرائم ہیں ،سوچ بھی نہیں سکتا کہ پیپلز پارٹی کسی ایسے اقدامات کو سپورٹ کرے گی ۔واضح رہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ کہ مفرور سابق ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار بہادر بچہ ہے، جو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے لڑنے میں بچ گیا۔ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن جن 54 ایس ایچ اوز نے کیا ان میں سے 53 مارے گئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button