122

ڈاکٹر محمد امجد کو اے-پی-ایم-ایل پاکستان کا صدر مقرر کیا گیا

 
اسلام آباد (   آوازچترال رپورٹ ) گزشتہ دن آل پاکستان مسلم لیگ کی سنٹرل ورکنگ اور ایکزیکٹیو کمیٹی کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں آئیندہ تین سالوں کے لیے ڈاکٹر محمد امجد  کو اے-پی-ایم-ایل پاکستان کا صدر مقرر کیا گیا جبکہ مہرین ملک آدم  سیکرٹری جنرل منتخب ہوئیں. اجلاس میں چترال کی نمائندگی ضلعی صدر سلطان وزیر اور جنرل سیکرٹری سلطان محمود نے کی. رسمی انتخاب کے بعد سلطان وزیر  نے اپنے خطاب میں موقع کی مناسبت سے پارٹی کی نومنتخب قیادت کو مبارک باد دی اور امید کا اظہار کیا کہ آنے والے عمومی انتخابات میں بھرپور شرکت اور کامیابی کے لیے ڈاکٹر امجد کی سربراہی میں آل پاکستان مسلم لیگ فعال کردار ادا کرے گی.
اسی دن اسلام آباد میں ہی پارٹی کا ایک شاندار جلسہ منعقد کیا گیا جس میں چترال کے خواتین و حضرات نے بھی بھرپور اور بڑی تعداد میں شریک ہوۓ. ویڈیو لنک کے زریعے اپنے خطاب میں پارٹی چیرمیئن پرویز مشرف  نے ہمیشہ کی طرح چترال کے باشندوں اور ان کی محبت کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے بہت جلد وطن واپس آنے, انتخابات میں حصہ لینے اور  پارٹی کی قیادت کرنے کا اپنا عزم دھرایا.
Facebook Comments