44

عائشہ گلالئی کاجھوٹ پرمبنی بیان انتہائی افسوسناک ،ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے:مریم اورنگزیب

اسلام آباد( آوازچترال آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی چھوڑدی جھوٹ بولنانہیں چھوڑا،ان کا بیان جھوٹ پرمبنی اور انتہائی افسوسناک ہے،ان کے اس بیان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کاعائشہ گلالئی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ سیاسی شہرت حاصل کرنےکی کوشش کررہی ہیں ہماری پارٹی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلالئی جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے اس لیگی رہنما کا نام بتائیں جس نے انہیں سینٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وفادار اور مخلص کارکنوں کی موجودگی میں کسی باہر والے کو ٹکٹ دینے کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی کوئی گنجائش ہے۔واضح رہے عائشہ گلالئی کا پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ن لیگ نے مجھے فوج کے خلاف بات کرنے پر اکسایا، مجھے کہا گیا کہ آپ کو سینیٹ کا ٹکٹ دیں گے تاہم میں نے (ن) لیگ کی آفر مسترد کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میرے جذبہ حب الوطنی کے خلاف ہے، فوج ہی ایک ادارہ ہے جو ملک کے لیے کام کر رہا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی کابیان شرمناک،مضحکہ خیز،بے بنیاداورجھوٹ پرمبنی ہے وہ کس کی زبان بول رہی ہیں یہ پتالگاناضروری ہے؟عائشہ گلالئی سینیٹ ٹکٹ کی پیشکش کرنے والے شخص کا نام بتائیں ۔ترجمان کے مطابق پارٹی نے عائشہ گلالئی کےخلاف قانونی کارروائی کرنےکافیصلہ کیا ہے ۔

Facebook Comments