47

تورکہو میں گولین گول ہائیڈیل پاور پراجیکٹ سے بجلی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  چترال (  نمایندہ آوازچترال)جمعرات کے روزتورکہو کے مختلف علاقوں کے عمائدین نے گولین گول ہائیڈل پاورپراجیکٹ سے بجلی نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس کی قیادت وی سی ناظم شاگرام صوبیداراکبر شاہ،وی سی ناظم سید خان،وی سی ناظم تریچ وغیرہ نے کی۔مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ اپر چترال کے دوسرے علاقوں کو بجلی کی سپلائی شروع ہوگئی ہے جبکہ تورکہو میں صرف دو گھنٹے کے لئے بجلی فراہم کی گئی اُس کے بعد علاقے میں بجلی غائب ہے۔اُنہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگ گذشتہ تین سالوں سے اندھروں میں رہ رہے ہیں اور حکومت کی طرف سے اُن کے لئے کوئی اقدامات نہیں اُٹھائے گئے جبکہ اب چترال میں گولین گول ہائیڈل پاؤر پراجیکٹ کی ایک یونٹ کا افتتاح ہوگیا ہے اور وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے تقریر میں چترال کے سارے دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اور جہاں جہاں لائن کی مرمت کی ضرورت پیش ہو کے لئے بھی فنڈ دینے کا بھی اعلان کیا تھا مگر دو ہفتے گذرنے کے باوجود مذکورہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی ابھی تک نہیں ہوئی۔اُنہوں نے ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین سے پُرزور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد مذکورہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔بصورت دیگر عوام علاقہ احتجاجی مظاہروں اور دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔

Facebook Comments