تازہ ترین

پی سی او ججز ہمیں کیا اخلاقیات سکھائیں گے، چور،ڈاکو اور مافیا جیسے الفاظ منصب کی توہین ہے،نوازشریف

اسلام آباد( آوازچترال)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پی سی او ججز ہمیں کیا اخلاقیات سکھائیں گے ، چور،ڈاکواور مافیا جیسے الفاظ انہیں زیب نہیں دیتے ،ان کے الفاظ ان کے اپنے منصب کی توہین ہے،پھر گلہ ہم سے کیا جاتا ہے کہ توہین عدالت کر رہے ہیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عمران خان اور چیف جسٹس کی زبان میں کیا فرق رہ گیا،اعلیٰ جج صاحبان جو زبان استعمال کررہے ہیں وہ انہیں زیب نہیں دیتی۔
ان کا کہناتھا کہ میں کسی کرپشن میں ملوث نہیں،اب یہ لوگ مجھے پارٹی صدارت سے بھی ہٹانا چاہتے ہیں،یہ لوگ ٹیڑھی بنیادپر 10 منزلہ عمارت تعمیرکرناچاہتے ہیں،نواز شریف نے کہا کہ میں ایسے فیصلوں کونہیں مانتا،دل اورنیت صاف ہوتواللہ تعالیٰ ساتھ دیتاہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ایسی چیزوں کے آگے اپنے ضمیر کے مطابق کھڑے ہونا چاہئے ،ہم سمجھوتہ کرنے والے لوگ نہیں ،انہوں نے کہا کہ اپنے حلف کے ساتھ غداری کرنے والوں کو قبول نہیں کرنا چاہئے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button