تازہ ترین

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
فروری15  جمعرات۔وقت کی اہمیت جان کر حیرت ہوگی اس لئے لکھنے اور پڑھتے رہیں۔ محبوب معمہ حل کرنے کا ارادہ ظاہر کرے گا۔ محبت کے متعلق راز افشاء ہونے کا اندیشہ ہے۔

برج ثور
فروری15  جمعرات۔نئی سرمایہ کاری مثبت رہے گی۔ مالی منافع کا رجحان ہوگا۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہے گا۔ تفریحی پروگرام پر عملدرآمد ہو سکے گا۔ نئی سرمایہ کاری کا رجحان ہوگا۔
برج جوزا
فروری15 جمعرات۔پرانا بل ادا کر دیا جائے گا لوگ اپنے پرانے قرضے اتارنا شروع کر دیں گے ۔بیرون ملک سے ملنے والی ایک فون کال سے سمندر پار سفر کا امکان ہے۔

برج سرطان
فروری15 جمعرات۔جو چیز نامعلوم اور قیمتی تھی اس پر مزید روشنی پڑے گی۔ آپ جوش و خروش سے تقریب میں شرکت کریں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے ۔صحت کا خیال رکھیں۔

برج اسد
فروری15 جمعرات۔کوئی بھی فیصلہ کرنے میں جلد بازی نہ کریں۔ حلقہ احباب میں آپ کی عزت و اہمیت بڑھے گی۔ دوسروں سے لین دین کرتے وقت محتاط رہیں۔

برج سنبلہ
فروری15  جمعرات۔گھر میں تقریب کا اہتمام کر سکتے ہیں۔ گھریلو مسائل حل ہو سکیں گے۔ آمدن میں اضافہ کے طریقے ڈھونڈنے میں کامیابی ہو سکتی ہے۔

برج میزان
فروری15  جمعرات۔بعض نجی امور کی تکمیل کر سکیں گے۔ التواء میں پڑے ہوئے کام نئے سرے سے انجام دے سکیں گے۔ ڈرائیونگ کرتے وقت خاص احتیاط کریں۔

برج عقرب
فروری15 جمعرات۔فیشن اور خبروں پر توجہ رہے گی۔ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ شریک حیات اور محبوب آپ کی زندگی میں بڑی اہمیت اختیار کر جائیں گے۔

برج قوس
فروری15 جمعرات۔اہل خانہ جو چاہتے ہیں لوگ اس کے برعکس چاہتے ہیں۔ محبوب کی طرف سے پریشانی ہو سکتی ہے۔اپنے گھر اور خاندان کی حفاظت پر توجہ رہے گی۔

برج جدی
فروری15  جمعرات۔چڑچرے پن کی عادت کو تعمیری اندازی میں تبدیل کر دیں۔ پس منظر میں سوالات کے جوابات مل جائیں گے۔ نفسیاتی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔

برج دلو
فروری15  جمعرات۔مقدمہ بازی سے بچنے کی کوشش کریں۔ کارکن ساتھیوں کی شکایت سے پریشان نہ ہوں۔ آپ کا حوصلہ بلند ہوگا۔ بیرونی دبائو برقرار رہے گا۔

برج حوت
فروری15  جمعرات۔مقامی ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے امور میں دلچسپی لیں اس بات پر غور کریں کہ آپ بچوں اور پڑوسیوں کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button