تازہ ترین

تحریک انصاف اپر چترال کا ورکرزکنونشن؛رحمت غازی صدر,غلام مصطفی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

 چترال( آوازچترال رپورٹ) تحریک انصاف اپر چترال کے ورکرز کنونشن میں اپر چترال کے لئے الگ عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا جسکے مطابق پی ٹی آئی راہنما حاجی رحمت غازی اپر چترال کے صدر جبکہ غلام مصطفی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور پی ٹی آئی کے ریجنل صدر محمود خان سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں 12فروری 2018بروز پیر بونی میں پی ٹی آئی کا ایک ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس کی صدارت پارٹی کے سنیئر راہنما محمد رسول آف آوی نے کی ۔ اس کنونشن میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی امور زیر غور آئے اورطویل مشاورت کے بعد اپر چترال کے لئے تنظم سازی عمل میں لائی گئی۔ ورکرز کنونشن میں کارکنان نے کثرت رائے سے حاجی رحمت غازی کو اپر چترال کیلئے صدر اور غلام مصطفی ایڈوکیٹ کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا ۔ اسی طرح تحصیل مستوج کیلئے محمد رسول آف آوی کو صدر اور سلطان فراز کو جنرل سیکرٹری، تورکہو اور موڑکہو کے لئے حبیب انور کو صدر اور شیر فراز کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button