72

برفباری ، لواری ٹنل اپروچ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ، غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔۔ڈپٹی کمشنر

چترال (   آوازچترال رپورٹ) چترال کے گردونواح میں گزشتہ دو دنوں سے وقفے وقفے سے بارش ، پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کے نتیجے میں چترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی واحد شاہراہ لواری ٹنل اپروچ روڈہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق لواری ٹنل کے دونوں اطراف تین فٹ تک برف پڑی ہے ۔ اور مختلف مقامات پر مسافرگاڑیاں برف میں پھنس چکی ہیں۔ تاہم مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے ۔ پیر کے دن چترال پولیس کے جوانوں و دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار وں نے مسافروں کو لواری ٹنل ایریا میں بحفاظت سفر کرنے میں مدد کی۔۔ Image may contain: outdoorڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیر کی دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق لواری ٹنل ایریے میں بہت زیادہ برف باری کی وجہ سے برفانی تودہ گرنے کے خطرات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ دو دنوں تک بارش اور برف باری کا امکان ہے ۔ لہذا لواری ٹنل ایریے اور دوسرے برفانی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ پولیس زرائع کے مطابق پشاور اور دوسرے علاقوں سے چترال آنے والی گاڑیوں کو دیر ہوٹل میں روک دیا گیا ہے ۔ اور موسم صاف ہونے کی صورت میں برف کی صفائی کے بعد دوبارہ سفر کرسکیں گےImage may contain: outdoor and nature
Facebook Comments