43

چودھری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھی بات ہے ،اگر وہ آزاد حیثیت سے بھی الیکشن لڑیں تو حمایت کر سکتے ہیں:عمران خان

اسلام آباد (  آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ چودھری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھی بات ہے،اگر وہ آزاد حیثیت سے بھی الیکشن لڑیں تو حمایت کر سکتے ہیں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابقعمران خان نے کہا کہ نوازشریف اورزرداری اربوں ڈالرواپس لے آئیں توان کی توبہ قبول ہے،بلاول بھٹو سے اتحاد کا مطلب زرداری سے اتحاد ہے جو نا ممکن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چھ سینیٹرز کے نام فائنل کیے ہیں،سیاست میں دل بڑا کرنا پڑتا ہے،مولانا سمیع الحق اتحادی ہیں،اضافی ووٹ ان کو دے سکتے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ ایک شخص نے مجھےسینیٹ ٹکٹ کے لیے4کروڑ کی پیشکش کی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سینیٹ الیکشن میں پیسے لگا رہے ہیں،ہم اقتدار میں آکر سینیٹ الیکشن براہ راست کرائیں گے۔چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ لگ رہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے ،سینیٹ الیکشن کے بعد تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات کے لیے ٹکٹس جاری کرے گی،نگران حکومت آتے ہی بہت سے لوگ ن لیگ چھوڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،ججز سے درخواست ہے کہ خواجہ آصف کا کیس روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا سوچا تھا لیکن اچھا ہوا نہیں دیئے۔

Facebook Comments