تازہ ترین

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
فروری08 جمعرات۔کاروباری معاملات میں دوسروں کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں اور حاضر دماغی اور زبان کی مٹھاس سے آپ ترقی و کامیابی حاصل کر سکیں گے۔
برج ثور
فروری08 جمعرات۔انسان جیسا بوتا ہے ویسا ہی کاٹتا ہے اس فلسفہ سے آج آپ کو بخوبی آگاہی حاصل ہو سکے گی۔ محنت میں عظمت کے مقولہ پر عمل کرتے ہوئے زندگی کو آگے بڑھائیں۔
برج جوزا
فروری08 جمعرات۔آپ کی توجہ اہل خانہ کے لئے بہت ضروری ہے۔ شریک کار سے کوئی معاہدہ طے پائے گا۔ رومانس کے معاملہ میں احتیاط برتیں۔
برج سرطان
فروری08 جمعرات۔اپنے مستقبل کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ کا امکان ہے۔کسی پارٹی کا اہتمام کر سکیں گے۔برج اسد
فروری08 جمعرات۔کسی بھی معاملے میں اُلجھنے سے پہلے اپنی عقل کو بروئے کار لائیں کہ میرے لئے کیا ٹھیک ہے اور کیا غلط ورنہ بعد میں خواہ مخواہ کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
برج سنبلہ
فروری08 جمعرات۔کسی ادھورے منصوبے کو دوبارہ شروع کر سکیں گے۔ اپنے قیمتی وقت کو فضول کاموں پر ہر گز ضائع نہ کریں۔نجی امور میں دوسروں کو دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔

برج میزان
فروری08 جمعرات۔غیر ذمہ داری کا مظاہرہ مت کریں کیونکہ پہلے ہی آپ کو اس وجہ سے کافی نقصانات ہو چکے ہیں لہٰذا اپنی سوچ سمجھ کو خاطر میں لا کر تخلیقی کام سرانجام دیں۔
برج عقرب
فروری08 جمعرات۔مہمانوں کی آمد کی وجہ سے گھریلو مصروفیات میں اضافہ ہوگا شام کو کچھ وقت شریک حیات کے ساتھ گزار سکیں گے تفریح کا پروگرام بن سکتا ہے۔

 برج قوس
فروری08 جمعرات۔گھریلو معاملات سلجھانے کا موقع ملے گا اور اس سے آپ کو ذہنی سکون میسر آئے گا۔ کام کے دوران بعض امور میں آسانیاں پیدا ہونگی۔برج جدی
فروری08 جمعرات۔کسی دور کے مقام پر رہنے والے دوست سے رابطہ کر سکیں گے۔ کام کے دوران کسی غلط فہمی کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

برج دلو
فروری08 جمعرات۔خریداری کرتے وقت ہوشیار رہیں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہو سکتا ہے ۔ مالی پریشانیوں کی وجہ سے ذ ہن ٹینشن میں مبتلا رہے گا۔ شام کو کسی قریبی دوست سے ملاقات ہو سکتی ہے۔
برج حوت
فروری08 جمعرات۔آپ اپنے مشاغل کو پورا کر سکیں گے۔ لیکن فضولیات پر اپنا وقت ضائع کرنے کی کوشش نہ کریں۔ کسی مسئلے کا حل تلاش کر لیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button