تازہ ترین

موڑکہو کے بے آب علاقوں میں سولر سسٹم کے زریعے پانی پہنچانے کیلئے سروے کا عمل شروع، شہزادہ افتخار الدین کا شکریہ ۔عمائدین علاقہ

 چترال( جمشیداحمد) چترال اور اپر چترال کے عوام گولین گول بجلی سے چترال اور اپر چترال کو بجلی فراہم کر نے کے سلسلے میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں کی ذاتی کوشیوں کی بے حد تعریف کر تے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں کہ ان کی انتھک کوشیوں اور جدوجہدسے دروش چترال اور اپر چترال کے مختلف علاقے ریشن ، زیت ،کوراغ، چرون ، بونی اور موڑکھو سائیٹ میں لون گہکیر ،کوشٹ ایک طاقتور بجلی سے جگمارہاہے اس کے علاوہ موردیر، موژگول اور وریجون جس میں بجلی پہنچے ہیں لیکن پرانے ناقص لائنوں کی وجہ سے لائین ٹرب کر رہا ہے اور ان لائنوں پر بھی کام جاری ہے دو دن کے اندر ان علاقوں میں بھی بجلی پہنچایا جائے گا۔ اس کے علاوہ شہزادہ افتخارالدین کی کو ششوں سے علاقہ موڑکھو کے مختلف علاقوں کوشٹ ، کوشٹ سندراغ ،مور دیر، موژگول، وریجون بالا ، وریجون پائین، بہراندور،سہت پائین، دراسن، سیر، کشم پائین کشم بالا اور بیار میں چرون کو سولر نظام کے تحت دریا سے پانی نکال کر سیراب کیا جائے گا اس سلسلے میں سولر انجیئنر اورمتعلقہ حکام ان علاقوں کی سروے کر رہے ہیں۔ جس سے اس علاقے کی ابپاشی کا مسلہ حل ہو گا جس پر کروڑوں روپے خرچ ہونگے اس کے علاوہ اپر چترال کے مختلف یوسز میں کئی اور ترقیاتی منصوبے لنچ ہونگے جو کہ اس علاقے کی تعمیر وترقی میں مدد گار ثابت ہونگے
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button