تازہ ترین

آئندہ عام انتخابات کیلئے تحریک انصاف کی جارحانہ حکمت عملی سامنے آ گئی، عمران خان کا خود ’’ن لیگ کے گڑھ‘‘ سے میدان میں اترنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لاہور کے حلقہ این اے 122 سے انتخابات لڑوانے کا فیصلہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے لاہور سے امیدواروں کے انتخاب کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اس کے علاوہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کس حلقے سے انتخابات لڑوایا جائے گااس کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے، تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے عمران خان کو حلقہ این اے 122 سے انتخابات لڑوانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے ممکنہ طور پر امیدوار سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ہی ہوں گے اگر اس حلقے سے ایاز صادق ہی امیدوار ہوئے تو ان کا مقابلہ عمران خان سے ہو گا۔ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت باقی امیدواروں کے نام پر بھی حتمی اعلان جلدکرے گی

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button