62

سوات میں خود کش حملہ، 3 سیکورٹی اہلکار شہید ، 7 زخمی ہوئے : آئی ایس پی آر

سوات(  آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سوات کے علاقے قبل میں آرمی یونٹ میں کھیل کے میدان پر خود کش حملہ کیا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ7زخمی ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوات کی تحصیل کبل میں آرمی یونٹ کے کھیل کے میدان میں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ، اس دہشت گردانہ حملے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ اس حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارراوئیاں شروع کردی ہیں جبکہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments