82

بجلی جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن سے کوہ کے ٹرانسمیشن لائن میں ڈال دی گئی،ریشن بجلی گھر کے ٹرانسمیشن لائن خراب ہونے کی وجہ سے اپر چترال کو بجلی دینے میں وقت لگ رہا ہے۔ایم این اے چترال

 چترال(مائندہ آوازچترال )رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ مسلسل کوششوں کے بعد گولین گول کی بجلی جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن سے کوہ کے ٹرانسمیشن لائن میں ڈال دی گئی ہے جس کے بعد گولین پراجیکٹ کی بجلی استانگول تک کے علاقے گولین پراجیکٹ کے بجلی کیساتھ منسلک ہو گئی ہیں۔ متعلقہ تکنیکی عملہ ٹرانسمیشن لائن میں موجود خرابیوں کو دور کرنے میں مصروف ہے جسکے بعد مزید دیہات کو بھی بجلی کی فراہمی شروع ہوگی۔ریشن بجلی گھر کے ٹرانسمیشن لائن پچھلے کئی سالوں سے خراب تھے اور اب انہیں ٹھیک کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔ ایم این اے چترال نے اپر چترال کے عوام کے لانگ مارچ میں شرکت کرکے انہیں بجلی کی سپلائی کے حوالے سے حقائق سے آگا ہ کیا ۔ عوامی خواہشات کی ترجمانی کرتے ہوئے شہزادہ افتخار الدین نے اپر چترال کے عوام کو یقین دلایا کہ انہیں بجلی فراہم کرنے کے سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تمام کاروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں تاہم محکمہ صوبائی حکومت کے ادارے پیڈو کی طرف سے بعض امور میں تاخیر کی وجہ سے اپر چترال کے عوام کو بروقت بجلی کی ترسیل میں مشکلات پیش آئے اور اب بھی پیڈو پر لازم ہے کہ وہ عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے حصے کی کاروائی مکمل کر لے۔ دراین اثناء رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے پیسکو کے نئے تقرر ہونے والے چیف ایگزیکٹیو ذکاء اللہ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اپر چترال کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے پیڈو کے ساتھ معاملات کو تیز کرے۔ پیسکو کے چیف ایگزیکٹیو نے ایم این اے کو یقین دلایا کہ اپر چترال کو بجلی کی فراہمی آج کسی بھی وقت کی جائیگی اور پیڈو کے ساتھ معاملا ت کو جلد طے کرکے ریشن بجلی گھر کے ٹرانسمیشن لائن میں موجود تمام علاقوں کو گولین گول سے بجلی فراہم کی جائے گی۔

Facebook Comments