تازہ ترین

حتجاجی قافلے میں تورکہو ، مولکہو ، بونی ، مستوج ، ریشن ،کوراغ اور کوہ کے لوگ شامل ہیں ۔ مظاہرین گولین ہائیڈل پاور سٹیشن کی بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں

چترال ( نمائندہ آوازچترال ) بالائی چترال کے ہزاروں لوگوں کا قافلہ لانگ مارچ کرتے ہوئے گرین لشٹ کے مقام پر پہنچ گئے ہیں ۔ Image may contain: one or more people, mountain, sky, outdoor and natureاحتجاجی قافلے میں تورکہو ، مولکہو ، بونی ، مستوج ، ریشن ،کوراغ اور کوہ کے لوگ شامل ہیں ۔ مظاہرین گولین ہائیڈل پاور سٹیشن کی بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ احتجای جلوس میں شامل سماجی کارکن ذاکر محمد زخمی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ مظاہرین کے تعداد مسلسل بڑتی جارہی ہے ۔ اور تقریبا چھ ہزار افراد قافلے میں شامل ہیں ۔Image may contain: one or more people, mountain, sky, outdoor and nature جبکہ جلوس گرین لش پہنچ گیا ہے ۔ جہاں پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کو شش کی ۔ لیکن مظاہریں پولیس کا حصار توڑ ا ۔ اور آگے بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ ایک پُر امن لانگ مارچ ہے ۔ جس کا مقصد بجلی کا حصول ہے ۔ اگر بجلی کی فوری فراہمی نہ کی گئی ۔ تو جلوس اگلے دن گولین ہائیڈل پاور سٹیشن پہنچ جائے گا ۔ جہاں وزیر اعظم اُس کے افتتاح کیلئے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جس وقت بجلی اپر چترال کے مقامات میں جلے گی ۔ مظاہریں واپس ہوں گے ۔ لیکن تب تک احتجاجی لانگ مارچ جاری رہے گا ۔ درین اثنا چترال کے مقام لینک اور اور راغ وغیرہ مقامات میں پول میں موجود نقائص دور کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اور جوں ہی لائن درست ہو گی بجلی دی جائے گی ۔ درین اثنا ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے احتجاجی مظاہرین سے بات چیت کا اغاز کر دیا ہے ۔ اور ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ بھی ریشن پہنچ گئے ہیں ۔ آخری خبریں آنے تک مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تھے ۔Image may contain: one or more people, mountain, sky, crowd and outdoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button