تازہ ترین

تحریک حقوق چترال کا چرون میں ہنگامی جلسہ عام کا انعقاد, 2فروری سے قبل کوہ اوراپر چترال کوبجلی نہ ملنے کی صورت میں گولین کی طرف لانگ مارچ کر نے کا فیصلہ

بونی( ر ی) تحریک حقوق چترال کا چرون مین ہنگامی جلسہ عام کا انعقاد،جلسہ میں فیصلہ ہوا کہ2فروری سے قبل اگر کوہ اوراپر چترال کو گولین گول پاور پراجیکٹ سے بجلی نہ دی گئی تو عوام گولین کی طرف لانگ مارچ کرینگے،  تفصیلات کے مطابق 31کوتحریک حقوق چترال کی کال پر ہنگامی طورپر ایک جلسہ عام چرون مین منعقد ہوا ۔ جلسہ میں اپر چترال کے عوام کے علاوہ کوہ سے بھی عما ئدن نے شرکت کی،جلسہ میں مقررین نے اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کیا کہ ائیے دن کی اخباری بیانات اور منگھڑت تسلیون سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ حکومت کوہ اور اپر چترال کو بجلی دینے مین ہرگز سنجیدہ نہیں۔ اب 3فروری کو وزیراعظم پاکستان گولین گول پاور ہاوس کی باقاعدہ افتتاح کے لیے چترال تشریف لا رہے ہے،جبکہ عوام کوہ اور اپر چترال اس وقت تک اٹھائے گئے اقدامات سے مطمین نہیں،لہذا 2 فروری کو عوام اپر چترال اور کوہ احتجاجاً گولین کی طرف ہر صورت لانگ مارچ کرینگے، جلسہ سے مختار احمد،رحمت سلام لال ،میر ایوب،حمید جلال ودیگر کے علاوہ کوہ سے ائے ہوئے شریف حسین اور مروئی کے عبدالغفارلال نے بھی خطاب کیا اور 2فروری کے مارچ کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button