تازہ ترین
کمانڈر چترال ٹاسک فورس .لاسپور اور رامان گاؤں میں غریب اور مستحق افراد میں راشن پیکجز ، خیمے ، گھریلو سامان ،نقد رقوم اور سکول کے بچوں میں سٹیشنری کے سامان تقسیم کئے

چترال ( نمائندہ آوازچترال) کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل معینالدین نے اپر چترال کے علاقہ لاسپور کا دورہکیا ۔ دورے کے موقع پر انہوں نے لاسپور اور رامان گاؤں میں غریب اور مستحق افراد میں راشن پیکجز ، خیمے ، گھریلو سامان ،نقد رقوم اور سکول کے بچوں میں سٹیشنری کے سامان تقسیم کئے ۔ کمانڈر ٹاسک فورس نے کرنل معین الدین علاقے عمائدین سے بھی ملے ۔ اور درپیش مسائل سنے ۔ انہوں نے پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے علاقے کے لوگوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ، اور مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ علاقے کے عمائدین نے کمانڈر ٹاسک فورس کے دورہ لاسپور اور مسائل سننے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ ہمیں اپنے پاک فوج اور چترال سکاؤٹس پر فخر ہے ۔
Facebook Comments