تازہ ترین

17ہزارآسامیوں کیلئے این ٹی ایس کے ذریعے7لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔۔محمد عاطف

پشاور (  آوازچترال رپورٹ ) خیبرپختونخواکے وزیرتعلیم وتوانائی محمدعاطف خان نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کے عملی اقدامات کی بدولت تعلیم کے معیار میں بہت بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی تمام ترتوجہ معیاری تعلیم پرمرکوزہے تاکہ آنے والے وقتوں کیلئے نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ طلباء کوتیارکیاجاسکے۔ وہ پشاورمیں محکمہ ایلمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے، اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن محمد فخر عالم ،ایڈیشنل سیکرٹری سہیل خان اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ محمدعاطف خان نے کہاکہ صوبائی حکومت نے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 40ہزار اساتذہ میرٹ پربھرتی کئے ہیں اورمزید 17ہزار اساتذہ اوربھی بھرتی کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان 17ہزارآسامیوں کیلئے این ٹی ایس کے ذریعے7لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں زیادہ تراعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ ہیں جوکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کی قابلیت رکھتے ہیں۔ صوبائی وزیرتعلیم نے کہاکہ ان اعلی تعلیم یافتہ لوگوں کی وجہ سے تعلیم کے معیارمیں اوربھی بہتری آئیگی۔ انہوں نے کہاکہ جس وقت محکمہ تعلیم کاقلم دان ان کے حوالے کیاگیا اس وقت بنیادی سہولیات کی کمی کیساتھ اساتذہ کی کمی اورسکولوں کے دیگرمسائل بہت زیادہ تھے۔ ہم نے نہ صرف نئے سکول تعمیرکئے بلکہ سکولوں کی اپ گریڈیشن پربھی توجہ دی جبکہ 14لاکھ طالب علموں کوفرنیچر بھی فراہم کیا۔ اس طرح سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پربھی اربوں روپے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ طالب علموں کوآئی ٹی کی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے 1350آئی ٹی لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں اور مزیدبھی بنائی جارہی ہیں جبکہ اساتذہ کی استعداد کاربڑھانے کیلئے ہم نے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام شروع کئے ہیں تاکہ ہم اپنے اساتذہ کوجدید تربیت دیکر مستقبل کے معماروں کو بہترین تعلیم فراہم کر سکیں۔ محمدعاطف خان نے کہاکہ تعلیمی معیار میں جدت لانے کی غرض سے ہم نے سرکاری سکولوں میں STEM ایجوکیشن پروگرام شروع کررکھا ہے جس کابنیادی مقصد سائنس ٹیکنالوجی ،انجینئرنگ اور میتھس پرعبورحاصل کرناہے اور STEMایجوکیشن سسٹم میں یہ تعلیم ٹیکنیکل طلباء کودی جاتی ہے اس نہ صرف ان کی ذہنی صلاحیت میں نکھار آجاتاہے بلکہ وہ معاملات کوخودحل کرنے کے قابل بھی ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری سکولوں میں INCLUSIVE پروگرام بھی رائج کیاجاچکاہے جس کے ذریعے معذور طلباء کیلئے خصوصی ریمپ سسٹم، خصوصی وائس رومزاورکلاس سیٹنگ کاانتظام کیاگیاہے جبکہ موجودہ سکولوں میں بھی یہ سہولیات ان طلباء کیلئے فراہم کی جائینگی تاکہ وہ بھی تعلیم حاصل کرکے اس ملک کے کارآمدشہری بن سکیں۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button