102

گولین بجلی گھر سے دروش تحصیل کو بجلی ترسیل شروع،دروش تحصیل جگمگا اٹھا

 دروش ( نمایندہ آوازچترال) گولین گول 106میگاواٹ بجلی گھر سے دروش تحصیل کو بجلی کی آزمائشی ترسیل پیر کے روز کی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق گولین گول ہائیڈل پاؤراسٹیشن سے چترال کے بعد دروش تحصیل کو بجلی کی ترسیل آزمائشی طور پر پیر کے روز کی گئی ۔ Image may contain: 6 people, people standing, sky, shoes and outdoorاس موقع پر تحصیل دروش کے عمائدین بڑی تعداد میں دروش گرڈ اسٹیشن میں موجود تھی اور خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی ۔ معروف مذہبی اور سیاسی شخصیت قاری جمال عبدالناصر کے تلاوت کلام کے ساتھ ہی گرڈ اسٹیشن میں بٹن دباکر بجلی کی فراہمی کا آغاز کر دیا جس سے دروش اور قرب وجوار کے دیہات جگمگا اٹھے۔اس موقع پر اجتماعی دعا بھی کی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کئے گئے۔ درایں اثناء مقامی عمائدین نے گولین گول بجلی کے بروقت تعمیر پر وفاقی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کردار کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ Image may contain: 13 people, people smiling, people standingمقامی عمائدین نے گولین بجلی گھر کی تعمیر اور اس سے چترال کے تمام علاقوں کو بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں کوششیں کرنے پر رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔Image may contain: 4 people, crowd and outdoor گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کے بعد دروش ٹاؤن اور نواحی علاقے روشنی سے جگمگا اٹھے جس سے لوگوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ قبل ازیں دروش چوک میں اہلیان دروش نے اظہار تشکر کا جلسہ بھی منعقد کیا Image may contain: 5 people, people sitting and outdoorجس خطاب کرتے ہوئے مقررین نے گولین گول بجلی گھر کے بروقت تکمیل پر حکومت پاکستان بالخصوص سابق وزیر اعظم نواز شریف اور موجود ہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا۔ Image may contain: 7 people, people standingمقررین نے چترال کی ترقی کے حوالے سے شبانہ روز محنت کرنے پر رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ ان تمام حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا گیا Image may contain: 7 people, people standingجو کسی بھی لحاظ اور کسی بھی سطح پر خدمات انجام دیں اور جو فوت ہوئے ہیں مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔سامبو کمپنی اور واپڈا کے تمام اہلکاروں کو سلام پیش کیا گیا۔Image may contain: 4 people, crowd and outdoor اظہار تشکرکے جلسے سے قاری جمال عبدالناصر، مولانا انعام الحق، ناظم عمران الملک، ظاہر خان، صلاح الدین طوفان، محمود الحسن و دیگر نے خطاب کیا۔ عمائدین دروش کی طرف سے بڑے پیمانے پر یوم تشکر منانے کا اعلان ہوا جوکہ جمعتہ المبارک کے دن منایا جائیگا۔Image may contain: 2 people, people smiling, people sitting

Facebook Comments