تازہ ترین

نقیب اللہ محسود کے سندھ کی معروف سیاسی شخصیت کی بیٹی سے تعلقات تھے جس کی وجہ سے پولیس کو اسے قتل کرنے کا ٹاسک دیاگیا،معروف صحافی کے چونکا دینے والے انکشافات

 کراچی(نیوزڈیسک)نقیب اللہ محسود کے سندھ کی معروف سیاسی شخصیت کی بیٹی سے تعلقات تھے جس کی وجہ سے پولیس کو اسے قتل کرنے کا ٹاسک دیاگیا،معروف صحافی کے چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و اینکر پرسن جمیل فاروقی نے اپنے کالم ”عشق سے انکاﺅنٹر تک“ میں نقیب اللہ محسود کے قتل کے پس پردہ محرکات کے حوالے سے سنگین دعوے کردیئے ہیں ، اپنے کالم میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ماڈل جیسا دکھنے والا نقیب اللہ محسود ایک اہم سیاسی رہنما کیبیٹی کے عشق میں گرفتارتھاجبکہ لڑکی بھی اس پر مرمٹی تھی ،نقیب محسوداور وہ لڑکی دونوں ماڈلنگ میں دلچسپی رکھتے تھے انہوں نے نقیب اور اس لڑکی کے درمیان ہونیوالی ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی نے نقیب کو بتایتھا کہ میں نکاح کے لئے تیار ہوں جس پر نقیب نے اسے کہاتھا کہ مجھے کچھ ڈر لگ رہا ہے ایک ڈر اپنی بیوی اوربچوں کا ہے جبکہ دوسرا ڈر تمہارے گھر والوں کا ہے ، جس پر لڑکی نے اسے یقین دہانی کرائی تھی کہ کچھ نہیں ہوگا، بعد ازاں یہ معاملات دونوں نے باہمی رضامندی سے جنوری کے دوسرے ہفتے تک موخر کردیئے تھے ، انہوں نے انکشاف کیا کہ لڑکی کی ہر کال ٹریس کی جارہی تھی اور لڑکی کا امیر باپ جو کہ سندھ کی معروف سیاسی جماعت کا عہدیداربھی ہے اس نے اس معامل سے بچنے کے لئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا اور نقیب اللہ سے نمٹنے کا کہاجس پر ایس ایچ او نے اس معاملے سے راﺅ انوار کو آگاہ کیا اور پھر ”سائیں“ کے حکم پر نقیب کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے ہوٹل کے باہرسے اٹھایا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ لڑکی کے والد جو کہ اہم سیاسی شخصیت بھی ہیں نے نقیب کو راستے سے ہٹانے کا ٹاسک دیاتھا اور بالاخر اسے راستے سے ہٹادیاگیا،جمیل فاروقی نے اس حیرت انگیز داستان کے اختتام پر اپنے کالم میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ کہانی کتنی درست ہے اس کا فیصلہ تو وقت کرے گا لیکن یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button