80

فارن فنڈنگ کیس،ہائیکورٹ نے عمران خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(سی پی پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست غیر موثر قرار دے کر خارج کر دی۔تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے چلنے والے کیس کی کارروائی روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کمیشن کا دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعہ کے روز درخواست پر تحریک انصاف اور اکبر ایس بابر کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دلائل میں پی ٹی آئی کے وکیل کا مو قف تھا کہ بینک اکاؤنٹ کی تفصیل ہرکسی کو نہیں دی جاسکتی، یہ تفصیلات صرف مجاز ادارے کو ہی دی جاسکتی ہیں جب کہ الیکشن کمیشن تکنیکی طور پر پی ٹی آئی کے خلاف پارٹی بنا ہوا ہے۔تحریک انصاف کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کی درخواست دائر کرنے والے اکبر ایس بابر کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی بھی جماعت کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق پوچھ گچھ کا اختیار ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے جمعہ کے روز محفوظ کئے جانے والے فیصلے کو سناتے ہوئے تحریک انصاف کی درخواست خارج مسترد کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست کو غیر مو ثر قرار دیا ہے۔
Facebook Comments