82

38رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ، 30کا تعلق پنجاب سے ، 2کا تعلق خیبر پختونخواسے ، اور 5کا تعلق سندھ سے ہے

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم جماعت کے 38رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرتے ہو ئے ان کے نام ای سی ایل فہرست میں شامل کر دیئے ہیں باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، پاک افغان طورخم بارڈر پر ایف آئی اے حکام کو 38رہنماؤں کے نام تفصیلات ارسال کر دیئے ہیں وزارت داخلہ نے 38رہنماؤں جن میں سے 30کا تعلق پنجاب سے،2کا تعلق خیبر پختونخواسے ، اور 5کا تعلق سندھ سے ہے کے اسلحہ کے لائسنس بھی منسوخ کئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل ہونے کے بعد باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے ذریعے ان شخصیات کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے

Facebook Comments