تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر چترال کے زیر صدارت ضلعی انتظامیہ اور اے کے ڈی این کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس

چترال ( نمائندہ آوازچترال)ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیر کے زیرصدارت اے کے ڈی این کے ذیلی اداروں کے سربراہوں کا ایک اجلاس   ریجنل آفس چترال میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈی سی چترال ارشاد سدھیر کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے دیگر ذمہ داران ADC منہاس الدین ، ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر حیات شاہ ، اے سی مستوج کیپٹن آن حیدر گوندل اور AC دروش شیر قادر و دیگر بھی موجود تھے۔
اس اجلاس کا مقصد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو AKDN کے سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کرنا اور دونوں اداروں کے درمیاں باہمی روابط کو مضبوط کرنا تھا۔ AKDN کے سربراہان جس میں AKESP کے GM برگیڈئیر (ریٹائرڈ) خوش محمد ، AKHSP کے GM ڈاکٹر ظفر آحمد ، FOCUS کے ریجنل پروگرام منیجر آمیر محمد اور AKPBSکے منیجر محمد کرم اور FMFB کے منیجر شیر نواز آپنے اداروں کے بارے میں مختصر بریفنگ دی۔ جبکہ اے کے آر ایس پی کے ریجنل پروگرام منیجر انجینئر سردار ایوب اور پی ڈی سی سی ہیڈ بھی موقع پر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے چترال کی ترقی میں AKDN کے کردار کو بے حد سراہا۔ ترقیاتی کاموں میں مذید بہتری لانے کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ملکر کام کرنے پر زور دیا ۔ اور AKDN کے ساتھ ہر قسم کے تعاوں کی یقین دہانی کی۔
انہوں نے AC دروش اور مستوج کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ بھی AKDN کے تمام اداروں کے ساتھ تعاوں کریں ۔ اور AKDN اداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ تمام ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو آگاہ کریں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button