84

زینب قتل کیس،ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعوؤں میں حقیقت نکلنا شروع ہوگئی،ملزم عمران کا ایک نہیں بلکہ 2شناختی کارڈ،ایک اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہیں؟چونکادینے والے انکشافات

اسلام آباد (نیوزڈیسک)زینب قتل کیس،ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعوؤں میں حقیقت نکلنا شروع ہوگئی،ملزم عمران کا ایک نہیں بلکہ 2شناختی کارڈ،ایک اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہیں؟چونکادینے والے انکشافات،تفصیلات کے مطابق زینب زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عمران کے بارے میں مزید چونکادینے وال یانکشافات ہوئے ہیں ،سٹیٹ بینک کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم عمران کے دو شناختی کارڈ تھےجبکہ دوسرے شناختی کارڈ کے بارے میں چھا ن بین کی جارہی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سےوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ایک رپورٹ پیش کی گئی جس میں انکشاف کیا گیاے کہ زینب قتل کرنے والے عمران کا پاکستانی بینک میں کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ایف آئی اے میں موجود ذرائع نے بتایا کہ ادارے نے بھی اپنی طرف سے ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس جاننے کیلئے تفتیش کی تاہم اکاؤنٹس کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل نیوز ون کے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ ملزم عمران کے 37 بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں ڈالر، یورو اور پاؤنڈز میں لین دین کیا جاتا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ عمران کی پشت پناہی ایک گینگ کر رہا ہے جس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیر اور ملک کی اہم شخصیت شامل ہے۔گورنر سٹیٹ بینک کا کہناتھا کہ ملزم عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے ، ملزم عمران کاایک موبائل اکاؤنٹ ہے جس میں130 روپے ہیں،حکومت پنجاب نے ایک اورشناختی کارڈدیاہے جس کی چھان بین کررہے ہیں،مکمل چیک کرنے کے بعددوسر ے شناختی کارڈ سے متعلق جواب دیاجائیگا،عمران کا کونساشناختی کارڈاصل ہے اورکونسا جعلی،اسکاجواب پنجاب حکومت دیگی،ملزم عمران کے دوسرے شناختی کارڈ پربھی 191اکاونٹس چیک کررہے ہیں

Facebook Comments