65

ڈسٹرکٹ انتظامیہ چترال اور محکمہ صحت چترال کے اشتراک سے چترال لیویز کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں فری ڈسپنسری قائم

چترال ( نمائندہ آوازچترال ) ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن چترال اور محکمہ صحت چترال کے اشتراک سے چترال لیویز کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس چترال کے احاطے میں فری ڈسپنسری قائم کیا گیا ۔ جو ایمرجنسی بنیادوں پر چترال لیویز کے جوانوں کو طبی امداد فراہم کرے گی ۔ منگل کے روز ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر نے ڈسپنسری کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار الملک ، اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز ، ڈاکٹر گلزار احمد ، ڈاکٹر ارشاد ودیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسپنسری کے افتتاحی تختی کی نقاب کُشائی کی ۔ اور خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ لیویز کے جوانوں کیلئے اس ڈسپنسری کی آشد ضرورت تھی ۔ اس سے فوری طور پر جوانوں کو فری طبی امداد دینے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہماری کوشش ہے ۔ کہ ڈسپنسری کو ایک فل فلیج ڈسپنسری کی شکل دیں ۔ اور انشا اللہ اس کو لیویز کے جوانوں کیلئے ایک بہتر طبی امداد کا مرکز بناکے رہیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بعد آزان دو بچوں کو روٹا ویکسین کے قطرے پلائے ۔ جو کہ پہلی مرتبہ ان بچوں کو پلایا گیا ۔ جبکہ 9اقسام کی بیماریوں سے تحفظ کیلئے قطرے پہلے سے پلائے جارہے ہیں ۔

Facebook Comments