55

نوازشریف ہمیشہ امپائرز کیساتھ کھیلتے رہے ہیں ،سابق وزیراعظم اب کیا کرنا چاہتے ہیں؟تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے عوامی جلسوں کا مقصد واضح ہوگیا ہے، نوازشریف اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف عوامی دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کو اس کی نااہلی کا فیصلہ واپس لینا ہوگا ،نوازشریف ہمیشہ امپائرز کیساتھ کھیلتے رہے ہیں ۔اتوار کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نوازشریفکو دھچکا پہنچایا ہے، فیصلے کے بعد انہوں نے ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم شروع کردی ہےنوازشریف کے عوامی جلسوں کا مقصد واضح ہوگیا ہے ،وہ اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف عوامی دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کو اس کی نااہلی کا فیصلہ واپس لینا ہوگا ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے امپائر زکیساتھ کھیلتے رہے ہیں،ان کو جسٹس قیوم جیسے جج چاہیءں جن سے اپنی مرضی کا فیصلہ لکھوائیں۔

Facebook Comments