تازہ ترین
نواز شریف نے وزیر اعظم بنایا تو کراچی اور پشاور کو بھی لاہور جیسا بنا دوں گا: شہباز شریف
جنوری 21, 2018
181 ایک منٹ کی پڑھائی
لاہور ( آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس وقت مسلم لیگ کو حکومت ملی تو ملک کرپشن کاقبرستان بن چکا تھا، ہم نے دن رات محنت کرکے اس ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے ، عوام نے منتخب کیا توکراچی،پشاورکولاہورجیسا بنادیں گے اور نواز شریف نے وزیراعظم بنایاتوتمام منصوبوں کی خودنگرانی کروں گا، مال روڈ پر پاکستان بھر سے سیاسی مسخرے جمع ہوئے اور بڑا ناٹک رچایا گیا لیکن لاہور والوں نے اس ناٹک میں شرکت نہ کرکے انہیں زناٹے دار تھپڑ رسید کیا۔لاہور میںباب پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام نے ہم پر اعتماد کیا تو ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا دیا ،ہمیں دوبارہ موقع ملا تو کراچی،پشاوراوربلوچستان کولاہورجیسابنانے کیلئے محنت کریں گے۔ ہم نے پنجاب میں فنڈزلگائے اور منصوبوں کی تکمیل کے لئے قرضے نہیں مانگے، دوسری جانب عمران خان نے خیبرپختونخوا میں ایک میگا واٹ بجلی بھی نہیں پیدا کی اور نہ ہی میٹرو منصوبے کی ایک اینٹ وہ لگا سکے۔ جس وقت پنجاب میں ڈینگی آیا تو عمران خان نے ہمیں ڈینگی برادران کہا اور دھرنے دئیے ، ہم نے پنجاب میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے دن رات کام کیا۔ اسی طرح عمران خان پشاورمیں ڈینگی پھیلنے پرپہاڑوں پرچڑھ گئے تھے، لیکن ہم نے پشاورمیں ڈینگی پھیلنے پرڈاکٹرزاورادویات بھجوائیں۔ عمرا ن خان جھوٹ بولنے سے فارغ ہوں توکوئی کام کریں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ زرداری صاحب کی لوٹ مار کی باتیں سندھ سے لے کرگلگت تک بچہ بچہ جانتا ہے اور آصف زرداری آپ کے پیسے سوئس بینکوں میں موجود ہیں۔ہ زرداری نےعوام کی دولت لوٹی ہے اور زرداری کی جانب سے لوٹی ہوئی دولت دنیا کے آخری کونے میں بھی ہو تو واپس لائیں گے۔
Facebook Comments
جنوری 21, 2018
181 ایک منٹ کی پڑھائی