تازہ ترین

جماعت اسلامی نے مذہبی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کا اصولی فیصلہ کیا ہے او رمذہبی جماعتوں کا اتحاد ہمارا ایجنڈا نمبر ون ہے ۔ پی ٹی آئی کے ساتھ اچھی ریلیشن شپ رہی ہے اور جب بھی حکومت سے علیٰحدگی کا فیصلہ ہوا مثبت انداز میں تلخی کے بغیر حکومت سے علیٰحدہ ہوں گے ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازچترال رپورٹ )سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان بڑا لیڈر ہے لیکن پارلیمنٹ کے حوالے سے نامناسب الفاظ استعمال کیے ہیں ۔ سیاست میں شائستگی پیداکرنے ضرورت ہے ۔سیاستدانوں کے لیے بھی ضابطہ اخلاق ضروری ہے ۔جماعت اسلامی نے مذہبی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کا اصولی فیصلہ کیا ہے او رمذہبی جماعتوں کا اتحاد ہمارا ایجنڈا نمبر ون ہے ۔ پی ٹی آئی کے ساتھ اچھی ریلیشن شپ رہی ہے اور جب بھی حکومت سے علیٰحدگی کا فیصلہ ہوا مثبت انداز میں تلخی کے بغیر حکومت سے علیٰحدہ ہوں گے ۔ صوبائی حکومت گرانے کے کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ دینی جماعتوں کا اتحاد ہمارا اولین ترجیح ہے جس سے ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے دینی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر ہونا ضروری ہے ۔ وہ پشاور میں تقریب کے دوران سوالوں کے جوابات دے رہے تھے ۔ اس موقع پر میڈیا انچارج محمد اقبال بھی سینئر وزیر کے ہمراہ تھے ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چارسالوں میں جماعت اسلامی نے موجودہ حکومت کا حصہ رہتے ہوئے صوبے میں بہترین بلدیاتی نظام متعارف کرایا جس کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ۔ 2015 میں بلدیاتی ایکٹ پاس کیا اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر کے عوام کو بااختیار بنادیا ۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے دور میں بلدیاتی نمائندوں کو صرف نو ارب روپے جب کہ ہم نے تین سالوں میں 80 ارب روپے منتقل کردیے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نہ صرف بلدیاتی اداروں کے آمدن میں بے تحاشا اضافہ کیا بلکہ تجاوزات کے خلاف کامیاب مہم چلاکر گلیات کے سڑکوں کو کشادہ کیااور اربوں روپے کے قیمتی زمینوں کو واگزار کرایا ۔ انہوں نے کہاکہ پشاور میں بیوٹیفیکشن اور آپ لفٹ پروگرام پر اربوں روپے خرچ کرکے پشاو رکو ایک بار پھر پھولوں کاشہر بنایا ۔ پانچ فلائی اوور ز تعمیر کرائے ۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرزمیں چھ ارب روپے آپ لفٹ پروگرام پر خرچ کیے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ میں پہلی دفعہ آن لائن ٹینڈر سسٹم متعارف کرایا جس کو اب دوسرے محکمے بھی آن لائن ٹینڈر کرارہے ہیں ۔ عنایت اللہ خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوکر ترقیاتی عمل کو تسلسل دیں گے اور صوبے میں ترقی کے راہ پر گامزن کریں گے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button