79

مردان میں قتل ہونے والی 4سالہ معصوم بچی عاصمہ کے گھر والوں کے ساتھ کے پی کے پولیس نے کیا حرکت کر ڈالی؟ جان کر عمران خان بھی شدید شرمندہ ہو جائیں گے

  مردان میں قتل ہونے والی 4سالہ معصوم بچی عاصمہ کے گھر والوں کے ساتھ کے پی کے پولیس نے کیا حرکت کر ڈالی؟ جان کر عمران خان بھی شدید شرمندہ ہو جائیں گے

لاہور(  آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں 4 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنے کے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی قیادت اور صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، کے پی کے حکومت پر تنقید کرنے والوں میں معروف اینکر غریدہ فاروقی بھی شامل ہو گئی ہیں ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا پولیس اور انتظامیہ معصوم بچی عاصمہ کے والدین پر دباﺅ ڈال رہی ہے اور معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ”ٹوئٹر “ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف اینکر غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ خبر موصول ہو رہی ہیں کہ خیبرپختونخوا پولیس معصوم عاصمہ کے خاندان پرمعاملہ دبانے کے لئے دباﺅ ڈال رہی ہے اور انہیں میڈیا سے گفتگو کرنے سے بھی روکا جار ہا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور عمران خان اس معاملے کا فوری نوٹس لیں ۔

Facebook Comments