تازہ ترین

عمران خان اور آصف علی زرداری ایک ہی کنٹینر پر نظر آئیں گے ،بلآخرحتمی اعلان ہو گیا

 عمران خان اور آصف علی زرداری ایک ہی کنٹینر پر نظر آئیں گے ،بلآخرحتمی اعلان ہو گیا

لاہور (  آن لائن )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ کل کے احتجاج میں ایک ہی کنٹینر اور ایک ہی سٹیج ہو گا ، آصف علی زرداری اور عمران خان ایک ہی سٹیج پر خطاب کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کل 12بجے شروع ہو گا جس کے دو سیشنز ہو ں گے ،کل جو بھی ہو گا سب دیکھ لیں گے ۔شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج کے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،ہم استعفے نہیں مانگ رہے ،ان کو استعفے دینے ہونگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج آئین ،جمہوریت اور امن کے دائرے میں ہو گا ،ہماری تحریک جمہوریت کی بحالی کے لیے ہے ،کل سلطنت شریفیہ کے اقتدار کا خاتمہ ہو گا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button