65

سب سے بڑی اور دھماکہ خیز ڈیل،آصف زرداری اور عمران خان ایک ہی کنٹینر پر ،ایسا اعلان کردیاگیا کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا،آئندہ انتخابات میں کیا ہوگا؟گیم اچانک ہی پلٹ گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء کو انصاف دلانے کے لئے ہمارا احتجاج پرامن ہوگا اوراگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو مقابلہ کرنا اور جواب دینا جانتے ہیں،آج پیر کے روز سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔پارٹی اجلاس کے بعد دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے فیصلےکے مطابق پیپلز پارٹی 17جنوری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی ۔ہمارا احتجاج سیاسی ایجنڈے کے لئےنہیں ،ہم آئین اور قانون کو ماننے والے لوگ ہیں لیکن یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے ماننے والے نہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کو سزا کا مطالبہ کریں گے،ہم اپنے احتجاج میں پنجاب کے حکمرانوں کو عہدہ چھوڑنے پر مجبور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 17جنوری کو احتجاج کا پہلا روز ہے تاہم آج پیر کے روز سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کسی اتحاد کی طرف پیشرف نہیں ، اس کا ون پوائنٹ ایجنڈا ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلاناہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جب بھی احتجاج کیا جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کیا ۔ہم نہ ڈرنے والے ہیں نہ جھکنے والے ہیں ،ہمار ا احتجاج پرامن ہوگا لیکن اگرطاقت کا استعمال کیا گیا تو مقابلہ کرنا او رجواب دینا چاہتے ہیں ۔ ہمارا ان سے جب بھی پالا پڑا ہے ہم نے انہیں سبق سکھایا ہے ۔ قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری اور عمران خان کے ایک کنٹینر پر ہونے کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہاں الگ الگ کنٹینر نہیں ہوں گے بلکہ ایک کنٹینر او رایک اسٹیج ہوگا ۔  پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء کو انصاف دلانے کے لئے ہمارا احتجاج پرامن ہوگا اوراگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو مقابلہ کرنا اور جواب دینا جانتے ہیں

Facebook Comments