52

عرب ملک میں مقیم پاکستانی شہری کی قسمت کھل گئی، راتوں رات کروڑ پتی ہوگیا

عرب ملک میں مقیم پاکستانی شہری کی قسمت کھل گئی، راتوں رات کروڑ پتی ہوگیا

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) عزیز و اقارب کو چھوڑ کر بیرون ملک جانے والوں کا سب سے بڑا مقصد اچھی آمدنی ہوتی ہے جس کے لئے وہ سالہا سال تک سر جھکائے محنت مشقت میں مصروف رہتے ہیں۔ اگرچہ دور دیس جانے والوں کی مختصر کہانی کم و بیش یہی ہوتی ہے لیکن بعض اوقات قسمت یاوری کرتی ہے اور وہ سب کچھ لمحوں میں مل جاتا ہے جسے دوسرے ساری عمر لگا کر بھی حاصل نہیں کر پاتے۔ گزشتہ روز خوش قسمتی کا ایک ایسا ہی واقعہ پاکستانی شہری محمد اکبر خان کے ساتھ پیش آیا، جو دبئی ڈیوٹی فری قرعہ اندازی کے فاتح قرار پائے اور 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 10 کروڑ پاکستانی روپے) انعام کے حقدار ٹھہرے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق محمد اکبر خان کا تعلق اسلام آباد سے ہے اور وہ ملازمت کی غرض سے ایک عرصہ سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ قرعہ اندازی میں دیگر کئی انعامات بھی تقسیم کئے گئے، جن میں BMW i8 کرسٹل وائٹ پرل کار جاپانی شہری سباسا میزو گامی کے حصے میں آئی، جبکہ بھارتی شہری کلارا لاسراڈو اور روسی شہری دمتری نے BMW S 1000 XRاوشن بلیو موٹرسائیکلیں جیتیں۔

Facebook Comments