تازہ ترین

سازش کی کہانی نواز شریف کے پاس نہیں بلکہ کسی اور کرے پاس ہے اور وہ۔۔۔“ حامد میر نے تہلکہ خیز دعوی کر کے ساتھی صحافیوں کو بھی ہکا بکا کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف کے ہوش اڑ جائیں گے

”سازش کی کہانی نواز شریف کے پاس نہیں بلکہ کسی اور کرے پاس ہے اور وہ۔۔۔“ حامد میر نے تہلکہ خیز دعوی کر کے ساتھی صحافیوں کو بھی ہکا بکا کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف کے ہوش اڑ جائیں گے

لاہور (  آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ پچھلے تین سے چار مہینوں کے درمیان ہونے والی ایک بہت بڑی سازش کی کہانی نواز شریف کے پاس نہیں بلکہ کسی اور کے پاس ہے جو ابھی تک خاموش ہے اور صبر سے کام لے رہا ہے اور اگر وہ کہانی باہر ہو گئی تو آپ اور ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ”یہ کہا جا رہا ہے کہ ڈرو اس دن سے جب نواز شریف اپنی کہانی عوام کے پاس لے جائے گا، تو بالکل یہ بات درست ہے کہ نواز شریف کے پاس بہت سی کہانیاں ہیں لیکن پچھلے تین سے چار مہینے میں ہونے والی بہت بڑی سازش کی کہانی نواز شریف کے پاس نہیں بلکہ کسی اور کے پاس ہے جس نے صبر کا مظاہرہ کیا ہوا ہے اور خاموش ہے، سازش کی کہانی کو سامنے سامنے نہیں لے کر آ رہا، اس کو مجبور نہ ہی کریں تو بہتر ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت کا سلسلہ چلتا رہے، انتخابات وقت پر ہوں اور کوئی بھی سیاستدان کو غیر سیاسی اور غیر آئینی طریقے سے سیاست سے آﺅٹ نہ کیا جائے۔حامد میر نے مزید کہا کہ ”نواز شریف کے پاس سازش کی کہانیوں کا تعلق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے ساتھ ہے اور راحیل شریف کو نواز شریف نے ہی سعودی عرب میں پرائز پوسٹنگ دلوائی جو ان کی مرضی کے بغیر نہیں مل سکتی تھی۔ میں پورے دعوے سے آپ کو کہتا ہوں کہ نواز شریف کے پاس سازش کی اگر کہانیاں موجود ہیں تو وہ صرف راحیل شریف کے بارے میں ہیں جو کہ ایک ریٹائرڈ آرمی ہیں، موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے سازش کی کوئی کہانی نہیں ہے لیکن میں بہت محتاط انداز میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ اگر سازش کی کہانیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تو کہیں ایسا نہ ہو کہ پچھلے تین چار مہینے میں ہونے والی کچھ بہت بڑی بڑی سازش کی کہانیاں بھی سامنے آ جائیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button