تازہ ترین

خیبرپختونخوا کا صوبائی وزیرپروٹوکول نہ ملنے پر آپے سے باہر، ایکسائز آفس جا کر افسر کیساتھ کیا سلو ک کردیا؟ ویڈیو بھی منظرعام پر

پشاور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید کا کا خیل پروٹوکول نہ دینے پر آگ بگولہ ہو گئے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر صوابی کو دفتر میں اہلکاروں کے سامنے بے عزت کر دیا ‘ اس حوالے سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں جمشید کا کا خیل ای ٹی او طارق محسود کو برا بھلا کہہ رہے ہیں  ،صوبائی وزیر کا موقف ہے کہ پروٹوکول نہیں مانگا تھا ‘ وردی نہ پہننے پر برہمی کا اظہار کیا‘ وزیر کی عزت نہ ہو تو عام آدمی کا اللہ ہی حافظ ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید کاکاخیل صوابی آرہے تھے ،اس دورے کیلئے انہوں نے ای ٹی او صوابی طارق محسود سے پروٹوکول سکواڈ بھیجنے کا کہا لیکن ای ٹی او صوابی نے صوبائی وزیر کو پروٹوکول فراہم نہ کیا جس کے بعد صوبائی وزیر میاں جمشید کاکاخیل ایکسائز آفس شاہ منصور ( صوابی ) پہنچے اور ای ٹی او طارق محسود کواپنے آفس میں بے عزت کردیا ،صوبائی وزیرمیاں جمشید نے ای ٹی او کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ آپ کی ڈیوٹی نہیں کہ آپ مجھے پروٹوکول دیں تو جواب میں ای ٹی او صوابی طارق محسود نے کہاکہ مجھے حکومت نے کسی وزیر یا ایم پی اے کو پروٹوکول دینے کیلئے تعینات نہیں کیا ہے ‘ میں سرکاری افسر ہوں اور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے‘ ای ٹی او طارق محسود نے منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ناساز طبیعت کے باعث صوبائی وزیر کو پروٹوکول نہ دے سکا جس پر وہ برہم ہوئے ‘تاہم میاں جمشید کا کاخیل عمر میں مجھ سے بڑے ہیں اس لئے ان کی باتیں بری نہیں لگیں ‘میرے دفتر میں ہر آنے والے سائل کو عزت دی جاتی ہے کیونکہ عزت دینے سے ہی عزت ملتی ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کا کا خیل  کاکہنا تھا کہ میں صوابی میں ایکسائزکے دفترپہنچا تو ای ٹی او یونیفارم میں نہیں تھا ‘ اس نے چادر پہن رکھی تھی جس پر میں نے برہمی کا اظہار کیا کہ دفتر کو حجرا نہ بنایا جائے‘ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی پروٹوکول نہیں مانگا ہے اور نہ ہی پروٹوکول کی گاڑی ساتھ رکھتا ہوں۔ ویڈیو دیکھئے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button