امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے بعد اب پاکستان کا نمبر، پاکستان میں اہم ترین امریکی ادارے پر پابندی عائد کرنے کیلئے بڑا قدم اُٹھا لیا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی طرف سے پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کی کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان کے ردعمل کے طورپر سپریم کورٹ میں یو ایس ایڈ پر پابندی عائد کروانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے بلال نے عدالت سے اپیل کی کہ پاکستان بھر میں یو ایس ایڈ کے منصوبوں پر فوراً پابندی لگائی جائے۔ درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ یو ایس ایڈ کا یہ منصوبہ پاکستان کے لیے بہت خطرناک ہے کیونکہ امریکہ اس منصوبے کے ذریعے پاکستانیوں کا ڈیٹاحاصل کر رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی سیاست اور انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ یو ایس ایڈ کے اس منصوبے کی تمام تفصیلات طلب کی جائیں اس کے علاوہ یو ایس ایڈ کے زیر سایہ کام کرنے والی این جی اوز پر بھی پابندی لگائی جائے۔