تازہ ترین

بھارتی اخبار نے ’را‘کی کرتوتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ،کلبھوشن یادیو کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار دنیا کے سامنے منہ دکھانے کے قابل نہ رہے گی

  بھارتی اخبار نے ’را‘کی کرتوتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ،کلبھوشن یادیو کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار دنیا کے سامنے منہ دکھانے کے قابل نہ رہے گی

ئی دہلی (  آن لائن )بھارتی اخبار نے اپنی خفیہ ایجنسی ”را “کے کرتوت بے نقاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ کلبھوشن کو پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کرانے کے لیے بھر تی کیا گیا تھا ۔بھارتی اخبار کی جانب سے جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق سچ بولنے پر بھارتی سرکار کو مرچیں لگ گئیں ،اخبار نے بھانڈا پھوڑا تو خبر شائع ہوتے ہی ہٹا دی گئی ۔تفصیل کے مطابق بھارتی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کلبھوشن ’را‘کے ایجنٹ اور جاسوس کے طور پر کام کرتا رہا ہے ،کلبھوشن کو ’را ‘کے بڑے افسران نے بھرتی کیا ،اسے بطور جاسوس تعینات کرنے پر ’را‘کے 2اعلیٰ افسران کو تحفظات تھے جبکہ اس کی تعیناتی پر بنیادی اصولوں کو نظر انداز بھی کیا گیا اور وہ کلبھوشن کے بطور جاسوس پاکستان کام کرنے کے مخالف تھے ۔رپورٹ کے مطابق ایران ،پاکستان ڈیسک پر کام کرنے والے بھارتی افسران تعیناتی میں معاون ثابت ہوئے ،راکے سربراہان کے مطابق کلبھوشن پاکستان میں جاسوسی کی اہلیت نہیں رکھتا تھا ،وہ اناڑی حرکتوں کی وجہ سے پکڑا گیا ۔اخبار نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ کلبھوشن کے والدین کو منہ بند رکھنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button