تازہ ترین

گولین گول ہائیڈرو پراجیکٹ سے بجلی نہ ملنے پر وہ شدید ترین احتجاج کرنے کے لئے بچوں اور خواتین کو بھی سڑکوں پر لانے پر مجبور ہوں گے ۔،صوبائی حکومت کو چاہئے چترال کے مجبور عوام کے صبر کا مزید امتحان لینے کی غلطی نہ کرے اب تک صبرو سکون اور نظم وضبط کا مظاہر ہ کرتے آرہے ہیں۔ ؂سید سردار حسین شاہ

چترال (نمائندہ  آواز چترال) اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن ؂سید سردار حسین شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے بجلی سے محروم سب ڈویژن مستوج اور کوہ یونین کونسل کے 21ہزاروں گھرانوں کے عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اور گولین گول ہائیڈرو پراجیکٹ سے بجلی نہ ملنے پر وہ شدید ترین احتجاج کرنے کے لئے بچوں اور خواتین کو بھی سڑکوں پر لانے پر مجبور ہوں گے اور وزیر اعظم کے ہاتھوں اس پراجیکٹ کا افتتاح ہونے بھی نہیں دیں گے اور صوبائی حکومت کو چاہئے کہ اس مجبور عوام کے صبر کا مزید امتحان لینے کی غلطی نہ کرے جوکہ اب تک صبرو سکون اور نظم وضبط کا مظاہر ہ کرتے آرہے ہیں۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف، نائب تحصیل ناظم فخر الدین، سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن، ممبران ضلع کونسل مولانا جاوید حسین اور شیر عزیز بیگ اور ممبر تحصیل کونسل قاضی سیف الدین کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2015ء میں ریشن بجلی گھر کی سیلاب بردگی کے بعد سے نہ تو صوبائی حکومت کا ادار ہ پیڈو نے کوئی 21`ہزارصارفین کے لئے متبادل بندوبست کیا ہے اور نہ تو بجلی گھر کی تعمیر نو پر کام شروع کیا ہے جبکہ متاثرہ صارفین کی نظرین واپڈا کے گولین گول پراجیکٹ پر لگی ہوئی تھیں جوکہ اب مکمل ہوگئی ہے لیکن اضافی بجلی کی دستیابی کے باوجود اس بجلی سے ان کو محروم رکھا جارہا ہے جس سے ان میں تشویش اور پریشانی کی لہر دوڑگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سب ڈویژن مستوج کے گاؤں گاؤں میں اب احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جوکہ اس وقت گھمبیر صورت اختیار کرے گی جب گولین بجلی گھر کی افتتاح کے بعد بھی ان کو بجلی نہ ملے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مستوج کے عوام مزید صبر کا مظاہر ہ نہیں کرسکیں گے اور احتجاج کی صورت میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پر تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی جبکہ اب تک چترال کے عوام امن وامان کے لحاظ سے پورے ملک کے لئے مثال کا درجہ رکھتے ہیں اور ایسے پرامن عوام کو تنگ آمد ،بجنگ آمد پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی نے پہلے ہی متفقہ قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیسکو کے ساتھ معاہدہ کرکے گولین گول بجلی گھر سے بجلی حاصل کرکے پیڈو کے صارفین کو فراہم کی جائے لیکن اس پر بھی عملدرامد نہ ہوا۔ صوبائی حکومت سولر سسٹم اور رینٹل پاور کے ذریعے عوام کو ٹرخانے کی ناکام کو شش کی ہے ۔ اور ہزاروں خاندان اب بھی بجلی سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گولین گول ہائیڈل پراجیکٹ مکمل ہو چکا ہے ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چترال کو تیس میگاواٹ بجلی دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اب پیڈو ، پیسکو اور واپڈا اپنے مابین لائن اور دیگر معاملات طے کرکے عوام کو بجلی فراہم کرنے کی بجائے مختلف مسائل پیدا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعظم کا دورہ چترال 10جنوری کو متوقع ہے ۔ اس سے پہلے اپر چترال کے لوگوں کو مطمئن کیا جائے ۔ بصورت دیگر امن و امان کا مسئلہ پیدا ہونے کے وہ ذمہ دار نہیں ہوں گے ۔Image may contain: 8 people, people sitting

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button