50

نئے سال کے پہلے ہی روز عوام پر بم گرانے کی تیاریاں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کہ موٹرسائیکل سواروں کے ہوش اڑ جائیں گے

نئے سال کے پہلے ہی روز عوام پر بم گرانے کی تیاریاں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کہ موٹرسائیکل سواروں کے ہوش اڑ جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے نئے سال سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری شروع کردی اور اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ نگراں ادارے نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے، مٹی کے تیل کے دام میں 13 روپے 58 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے 83 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا۔ حکومت کی جانب سے منظوری کے نتیجے میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت عالمی منڈی کے تناظر میں ماہانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

Facebook Comments