تازہ ترین

پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹس میں دو سالہ ڈپلومہ کورس نئے سیشن کا آغاز یکم جنوری سے ہوگا۔

  • پشاور (  آواز چترال رپورٹ ) پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے زیر انتظام صوبہ بھر میں موجود پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجیز میں دو سال پیرا میڈیکل ڈپلومہ کورس کی کلاسز کا آغازیکم جنوری 2018 سے ہوگا۔ پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کیا علامیے کے مطابق پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے اپنے تمام پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجیز (PIMT’s) میں دوسالہ ڈپلومہ کورس کے داخلے مکمل کرلئے ہیں اور نئے سیشن کی باقاعدہ کلاسز کا اجراء یکم جنوری 2018 سے کیا جائے گا یاد رہے کہ پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے زیر انتظام سرکاری پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹس میں ذوالفقار علی بھٹو پوسٹ گریجویٹ پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور ‘ پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی سوات‘ پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی ایبٹ آباد اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ داخلہ حاصل کرنے والے طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم جنوری 2018 کو اپنے اپنے متعلقہ پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹس میں کلاسز کے لئے حاضر ہوجائیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button