تازہ ترین

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
دسمبر29 جمعہ۔منصوبوں میں اچانک تبدیلی کرنا پڑے گی۔ اتھارٹی کی پوزیشن میں لوگ واپس چلے جائیں گے۔ آپ کی قسمت کا ستارہ بلند ہو رہا ہے۔ آخر کار روشنی نظر آئے گی۔

برج ثور
دسمبر29 جمعہ۔اپنے مستقبل کی فکر کریں اس قسم کی گفتگو میں حصہ نہ لیں جس کا آپ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ ایک آتش مزاج عزیز غالب رہنے کی کوشش کرے گا۔

برج جوزا
دسمبر29 جمعہ۔عزیز و اقارب سے ملاقات کر سکیں گے۔نجی معاملات کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔ کسی دیرینہ خواہش کے پورا ہونے کی اُمید ہے۔ صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔

برج سرطان
دسمبر29 جمعہ۔باہر ڈِنر کا پروگرام بڑا شاندار ہے‘ عزیزوں کی دعوت کر دیں۔ ایک قانونی لین دین ختم کرنے کی کوشش کریں۔ ازدواجی حیثیت پر بھی توجہ دیں۔ صحت کا خیال رکھیں۔

برج اسد
دسمبر29 جمعہ۔امپورٹ ایکسپورٹ سے متعلقہ کاروبار منافع بخش رہے گا۔ شرکتی کاروبار بھی فائدہ مند رہیں گے۔ سفر پیش آسکتا ہے۔ ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔

برج سنبلہ
دسمبر29 جمعہ۔شراکتی کاروبار اور ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ محنت سے کامیابی حاصل ہو سکے گی۔ اجنبی افراد سے محتاط رہیں نقصان کا اندیشہ ہے۔

برج میزان
دسمبر29 جمعہ۔معمہ خود بخود حل ہو جائے گا۔ آپ کو نظر آجائے گا کہ آپ اس دنیا میں کیوں آئے ہیں اور کیا کرنا ہے ہسپتال سے آنے والی خبر پریشان کن ہے۔

برج عقرب
دسمبر29 جمعہ۔نئے کاروباری معاہدے طے پا سکیں گے۔ کاروباری معاملات کو احتیاط سے ہینڈل کریں۔ جائیداد کے معاملات میں منافع ہو سکتا ہے۔

برج قوس
دسمبر29 جمعہ۔خاندانی جھگڑا طے ہو جائے گا۔ ایک شخص جو ماہر نفسیات بننے کا دعویٰ کرتا ہے جھگڑے کا سبب بن سکتا ہے۔ ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

برج جدی
دسمبر29 جمعہ۔آمدن میں اضافے کے لئے نئی راہیں مل سکیں گی۔ ملازم پیشہ افراد کی مصروفیت میں کمی ہو سکے گی۔ دوست مدد گار اور شریک حیات کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج دلو
دسمبر29 جمعہ۔کوالٹی کے معیار پر چیزوں کا انتخاب کرنا چاہئے اپنی کوشش اور قسمت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔ گھر میں ہم آہنگی پیدا ہو سکے گی۔

برج حوت
دسمبر29 جمعہ۔اس دن مصروف رہنے کے لئے پہلے ہی آرام کر لیں ۔ ایسا فیصلہ یا کام کرنا پڑے گا جس میں ذاتی قوت اعتماد کا استعمال زیادہ کرنا پڑے گا۔ اپنا لباس بھی موزوں رکھیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button