تازہ ترین

چترال میں مختلف اداروں میں کام کرنے والی با صلاحیت خواتین میں فخر چترال ایوارڈ دینے کی پُر وقار تقریب

چترال(رپورٹ شہریار بیگ) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد احمد سدھر نے کہا ہے کہ چترال میں ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے خواتین کے الگ ایسوسی ایشن کا قیام بہت ضروری ہے ۔ایسوسی ایشن کے قیام سے اُنہیں اپنے مسائل کے سلسلے میں ایک پلیٹ فارم مہیا ہوگا۔Image may contain: 6 people, people smiling, people standing and indoorان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال میں مختلف اداروں میں کام کرنے والی با صلاحیت خواتین میں فخر چترال ایوارڈ دینے کی پُر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کہ ورکنک ویمن کے مسائل کے حل کے لئے چیف سکریٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر چترال میں ڈپٹی کمشنر شکایات ازالہ مرکزنے کام شروع کر دی ہے۔ Image may contain: 3 people, people sitting and indoorجس میں آن لائن شکایات اندراج سسٹم موجود ہے۔ورکنک ویمن اس مرکز سے بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں۔موقع پر موجود خواتین کی بڑی تعداد نے خواتین اساتذہ کو ٹرانسپورٹ اور رہائیش سے متعلق مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چترال کے خواتین گزشتہ 50سالوں سے جنگلات کی رائلٹی میں حق سے محروم تھے پہلی مرتبہ اُنہیں رائلٹی میں حق دیا گیا ہے۔ Image may contain: 4 people, people standing and indoorاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس ٓافیسر منصور آمان نے چترال میں خواتین کے خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ملک میں اسلام کے مطابق خواتین کے برابر کے حقوق ہیں ۔ شہریوں کو اُن کے حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔Image may contain: 4 people, people smiling, people standing and indoorچترال میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے خواتین کا الگ رپورٹنگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔جس میں خواتین اپنے شکایات خواتین اہلکاروں کے سامنے آسانی سے پیش کریں گے۔Image may contain: 4 people, people smiling, people standing and weddingخواتین کو اُن کے حقوق کے بارے میں آگہی دینے کے لئے کالج اور یونیورسٹی سطح پر سمینار منعقد کئے جائیں گے۔شکایات کے ازالے کے لئے ہیلپ لائن میں SMSکے زریعے شکایات اندراج کا سسٹم قائم کیا جائے گا۔ Image may contain: 5 people, people standing and indoorاس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدیں نے چترال میں قائم ڈپٹی کمشنر شکایات ازالہ مرکز کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس موقع پر چترال کے محکمہ تعلیم،صحت اور دوسرے شغبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی با صلاحیت خواتین میں ایورڈ تقسیم کئے گئے۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مس کیری،ڈاکٹر سلمہ حسن،مسرت جبین،گوہر سلطانہ،بی بی حلیمہ،ڈاکٹر سلطانہ،بی بی سلطانہ بہرام،روشن آراء،فریدہ سلطانہ فری،حصول بیگم، نازیہ حسن،مس گلناز،مس عرب شامل تھےImage may contain: one or more people, crowd and indoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button