تازہ ترین

تحریک انصاف سے علیحدگی، عمران خان سے تعلق، جہانگیر ترین نے بڑا اعلان کردیا

لندن(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نااہلی کے بعد10دن کی چھٹیوں پرلندن پہنچ گئے جبکہ لندن پہنچنے پر ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر میری نا اہلی کا فیصلہ دیا تاہم عمران خان کے ساتھ پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نا اہلی کے فیصلے کے بعد 10دن کی چھٹیوں پر لندن پہنچ گئے۔لندن پہنچ کر میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عدالت عظمی نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ان کی نا اہلی کا فیصلہ دیا۔جہانگیر ترین کاکہنا تھاکہدس دن کی چھٹی پر آیا ہوں، چھٹیوں کے بعد پاکستان جا کر فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں سوچوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہسیاسی پارٹیوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن پارٹیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنرل سیکریٹری کی خالی سیٹ کے بارے میں وہ پارٹی چیئرمین عمران خان سے چھٹیوں کے بعد ملاقات میں مشاورت کریں گے۔یاد رہے کہ رواں ماہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جہانگیر ترین کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد انہوں نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button