تازہ ترین

جے یو آئی میراپسندیدہ مذہبی اور سیاسی جماعت ہے ۔ مہتر چترال

چترال( آواز چترال نیوز)مہترچترال ہزہائی نس فاتح الملک علی ناصر نے کہا ہے کہ انہوں نے امیرجمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات میں جمعیت کی حمایت اورسپورٹ کااعلا

Image may contain: 1 person, sitting

ن کیاتھا نہ کہ جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا ۔اس موقع پر میں نے قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن کو دورہ چترال کی دعوت دیاتھا تاکہ باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوسکیں ۔یا رہے گذشتہ دنوں میں سوشل میڈیاپر ان دوشخصیات کے درمیان ملاقات کا کافی چرچارہااور جے یو آئی ورکرزمہترچترال کی باقاعدہ جمعیت میں شمولیت کاپروپیگنڈہ کرتے رہے ۔  بات چیت کرتے ہوئے مہترچترال نے کہا کہ جے یو آئی میراپسندیدہ مذہبی اور سیاسی جماعت ہے جس کی میں حمایتی اورپُرجوش سپورٹرہوں ۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن میرادورہ چترال کی دعوت قبول کرچکے ہیں ان کی آمدسے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔جو آگے جاکر چترال کی سیاست میں ایک اہم پیشرفت ثابت ہوسکے گی ۔یاد رہے مہتر چترال عملی سیاست میں قدم جماچکے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے بیشتروقت چترال میں گزارنے کے علاوہ لوگوں کی غم اور خوشی میں شامل ہورہا ہے ۔مختلف موقعوں پر عوامی اجتماعات اورعوامی ضروریات کے تحت دل کھول کرعطیات کا بھی اعلان کرتا ہے ۔چترال ٹاؤن کے کئی دیہات کادیرینہ مسئلہ قبرستان کیلئے کئی چکورم اراضی دینے کااعلان اور خصوصاًچیوڈوک میں آباد سینکڑوں خاندانوں کوانکے زیرقبضہ گھروں کا ملکیتی حق دے چکا ہے۔اپنی ذتی مقبولیت اور خاندانی اثررسوخ کی وجہ سے آئندہ چترال کی سیاست میں مہترچترال کا کردار اہم ثابت ہوگی۔

Image may contain: 1 person, sitting
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button